بنگلور: آپ نے شادی کے بعد
میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑوں اور تنازعوں کے باعث علیحدگی کی خبریں
تو بہت سنی ہوں گی لیکن بھارت کے شہر بنگلور میں شادی کی تقریب میں بریانی
پر ہونے والے تنازعے کے باعث دلہن نے شادی سے ہی انکار کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلور میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں دلہا والوں کی جانب سے کھانے میں مٹن بریانی کی فرمائش کی گئی لیکن جب دلہا والے بارات لے کر پہنچے تو مہمانوں کی تواضع مٹن کی جگہ چکن بریانی سے کی گئی جس پر دلہا اور دلہن والوں کے درمیان تنازعہ کھڑا ہو گیا، دونوں جانب سے خاندان کی با اثر شخصیات نے معاملے کو بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی لیکن جب معاملے کا کوئی حل نہ نکلا تو دلہن نے غصے میں آکر شادی سے ہی انکار کر دیا۔
دلہن کا کہنا تھا کہ اس نے لڑکے کو اس سے پہلے نہیں دیکھا تھا، میرے گھر والوں کو بھی لڑکے کے کردار پر شک تھا اور آخر کار بریانی کے واقعے نے مجھے یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کر دیا کہ میں اس آدمی کے ساتھ خوش نہیں رہ سکوں گی۔

Post a Comment