Latest News :

شاہ زیب حسن نے 40 گیندوں پر ڈومیسٹک کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنا دی



کراچی: انٹرنیشنل کرکٹر شاہ زیب حسن نے ڈومیسٹک کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنا دی، پریذیڈنٹ ون ڈے کپ میں اوپنر نے اسٹیٹ بینک کیخلاف صرف40 بالز پر تہرے اعداد تک رسائی حاصل کی۔ انھوں نے ناقابل شکست 112میں سے104رنز بائونڈریز کی مدد سے بٹورے، اس دوران11 چوکے اور10 چھکے لگائے، پورٹ قاسم نے9 وکٹ سے فتح حاصل کی، سہیل خان نے 5 وکٹیں اڑائیں۔ شاہ زیب سے قبل عمران نذیر نے 45گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ قائم کیا تھا






شاہ زیب حسن نے گذشتہ برس زیڈ ٹی بی ایل کی جانب سے سوئی گیس کے خلاف اسلام آباد میں189کی اننگز کے دوران صرف45 گیندوں پر تہرے ہندسوں میں رسائی پائی تھی۔ لسٹ اے میچز میں 36گیندوں پر تیز ترین سنچری کا اعزاز مشترکہ طور پر کیوی بیٹسمین کورے اینڈرسن اور سمرسٹ کے جی ڈی روز کے قبضے میں ہے، اینڈرسن نے گذشتہ دنوں ویسٹ انڈیز کیخلاف یہ اعزاز پایا، روز نے1990میں ڈیون کیخلاف کارنامہ انجام دیا تھا، پاکستانی شاہد آفریدی (37بالز) پر سنچری بنا چکے، انھوں نے سری لنکا کیخلاف نیروبی میں یہ اننگز کھیلی تھی
Share this article :

Post a Comment

 
Support : Creating Website | Johny Template | Mas Template
Copyright © 2011. Daily Fun With Facebook - All Rights Reserved
Template Created by Creating Website Published by Mas Template
Proudly powered by Blogger